نئی دہلی، 22جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی جے پی نے آج کہا کہ وہ راجیہ سبھا رکن سبرامنیم سوامی کی طرف سے چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم کی تنقید سے متفق نہیں ہے۔اس کے ساتھ ہی پارٹی نے کہا کہ یہ’’مکمل طور پر ان کے ذاتی خیالات‘‘ہیں۔سوامی کی طرف سے اروند سبرامنیم کوعہدے سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کئے جانے کے بعد بی جے پی کے قومی سکریٹری سری کانت شرما نے پریس کانفرنس میں کہاکہ پارٹی ان کے خیالات سے متفق نہیں ہے۔یہ مکمل طورپران کی ذاتی رائے ہے۔شرماسے سوامی کے تبصرہ پر پارٹی کے رخ کے بارے میں سوال کیا گیا تھا۔اس کے پہلے سوامی نے ریزرو بینک کے گورنررگھو رام راجن پر حملہ بولا تھا۔راجن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ دوسرا دور نہیں لیں گے۔